4 اکتوبر، 2024، 12:03 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85617194
T T
0 Persons

لیبلز

 تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں شہید سید حسن نصراللہ کی مجلس ترحیم  

 تہران – ارنا – تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں مجاہد فی سبیل اللہ شہید سید حسن نصراللہ کی مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔

  ارنا کے مطابق آج تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے مجاہد فی سبیل اللہ شہید سید حسن نصراللہ ، اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ایران کے جنرل شہید نیل فروشان کی مجلس ترحیم رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منعقد ہوئی ۔

اس مجلس ترحیم میں رہبر انقلاب اسلامی نے بھی شرکت اور قرآن خوانی کی۔

اس مجلس میں مرثیہ خواں حضرات نے شہید سید حسن نصراللہ کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور واقعہ عاشورا بیان کیا۔

مقررین اور مرثیہ خواں حضرات نے اس مجلس میں صیہونی حکومت کے جرائم کو یزید کے جرائم سے تشبیہ دی ۔

مجلس میں شرکا نے ، اٹھو وقت جہاد ہے، اور لعنت اللہ علی اسرائیل کے نعرے لگائے۔

اس مجلس ترحیم میں لاکھوں کی تعداد میں  لوگوں نے شرکت کی۔

 رہبر انقلاب اسلامی  کی آمد کے بعد میثیم مطیعی نے مجلس پڑھی۔

مجلس  ترحیم  اذان ظہر  کے بعد ختم ہوئی جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے خطبہ شروع کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کا پہلا خطبہ جاری ہے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .